سینٹ انتخابات ، شفافیت کی مخالفت پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا جائے،وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو سینٹ انتخابات میں شفافیت کی مخالفت پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمانوں اور رہنمائوں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں شفاف انتخابات کی مخالف ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی پارلیمنٹ مضبوط ہو، سینٹ انتخابات میں منڈیاں لگتی ہیں جسے روکنا چاہتے ہیں، سینٹ کی منڈیوں کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہااپوزیشن اسی کرپشن اور منڈیوں کے سلسلہ کو بچانا چاہتی ہے لیکن ہم ملک شفافیت لا کرہی رہیں گے،سینٹ اوپن ووٹنگ کےلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،سینٹ کی منڈیوں سے عوام کا پارلیمنٹ سے اعتماد اٹھا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا اپوزیشن کے موجودہ نظام سے مفادات جڑے ہیں، عوام کو پتہ چل گیا اپوزیشن اور عوام کے مفادات الگ ہیں۔انہوں نے کہا میری 22 سالہ جدوجہد اسی کرپٹ نظام کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کا اوپن ووٹنگ پر جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے،اجلاس میں وزیر قانون کے پی کے سلطان محمد کو عہدے سے ہٹانے پر وزیر اعظم نے ترجمانوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ قوم کے سامنے آگیا کون جمہوریت کا مخالف ہے۔