کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس کل طلب

Feb 09, 2021 | 19:15:PM

(24 نیوز)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کل کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس طلب کرلیا، نو نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانونِ راجہ بشارت کل کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ ہاﺅسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ماتحت کرنے کی سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
 بہبود کمپلیکس جی او آر کے لئے نزول کی زمین کی لیز کا ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کیا جائیگا۔ سٹیمپ ایکٹ 1899 میں ترمیم کی سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں