(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے ک میڈیا پر آج قدغن ہے، ملک میں آئین کی بالادستی کو ماننا ہوگا۔
حیدر آباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، بلوچستان کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے، ڈکٹیٹر کی لگائی آگ سے بلوچستان آج بھی جل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کیا اپنے شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ دار ی نہیں؟، پی ڈی ایم آج عوام کیلئے امید بن چکی ہے، آج 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں،لیکن ہم ایسی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے۔
ڈکٹیٹر کی لگائی آگ سے بلوچستان آج بھی جل رہا ہے،عبدالمالک بلوچ
Feb 09, 2021 | 19:23:PM