ملک میں صدارتی نظام واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما ء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا شب خون مارا جارہا ہے، ہم نے اٹھارہویں ترمیم سے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کی جنگ پی ڈی ایم نے لڑنی ہے،سندھ کے حقوق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ ملک میں صدارتی نظام واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہم جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ملنے والے حقوق چھیننے نہیں دیں گے ۔پا رلیمنٹ کو آج مفلوج کردیا گیا ہے۔ مسائل کا حل نظام کی تبدیلی ہے۔
دریں اثنا اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وکلا سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔