ناجائز حکومت مسلط کی گئی،انشا اللہ مارچ میں مارچ ہو گا، بلاول بھٹو

Feb 09, 2021 | 19:48:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب اس ملک کے عوام سلیکٹڈ وزیراعظم کو برداشت نہیں کرینگے، انشا اللہ مارچ میں مارچ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب دشمن حکومت نے عوام کاجیناحرام کردیاہے۔ یہ وہی عمران خان ہیں جنہوں نے ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاتھا۔کیاحیدرآبادکے عوام کوایک بھی نوکری ملی؟ یہ وہی عمران خان ہیں جنہوں نے50لاکھ گھربنانے تھے۔ انکروچمنٹ کے نام پرغریبوں کے گھرچھینے گئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے سال سندھ کا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہیں دیا گیا۔اگر یہ فنڈ ہمیں دے دیا جاتا تو ہم کتنے سکول اور ہسپتال بنا سکتے تھے۔یہ سندھ کی عوام کا پیسہ ہے اسلام آباد پہنچ کر اپنا حق چھینیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نالائق اور ناجائز حکومت اپنے ساتھ مہنگائی کی سونامی لے آئی ہے۔سندھ کے عوام سلیکٹڈ وزیراعظم کو ضرور بھگائیں گے۔

   انہوں نے کہا کہ عوام نے آمریت کے مقابلے میں جمہوریت کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے تمام آمر حیدر آباد کے عوام سے ڈرتے تھے، ضیا الحق نے طلبا یونین پر پابندی عائد کی تھی۔بلاول  نے کہا کہ وزیرا عظم کہتے ہیں کہ سندھ ہمارا صوبہ نہیں ہے، اگر سندھ وزیر اعظم کا صوبہ نہیں ہے تو کس کا ہے۔ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا سندھ سمیت کوئی بھی صوبہ نہیں ہے، ایک وزیراعظم کس طرح یہ بیان دے سکتا ہے۔ سندھ میں بسنے والے بھی اس کے نہیں، اسے سندھ چاہئے  اور نہ ہی سندھ کی عوام، مگر سندھ کے جزیرے، گیس، کوئلہ، ٹیکس ریونیو ضرور چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاق سے سندھ کو پورا حصہ ملتا تو حیدر آباد میں نوجوانوں کو روزگار دیتے اور تعلیمی ادارے قائم کرسکتے تھے.  ہم اسلام آباد پہنچ کر اپنا حق چھینیں گے.

 بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت مہنگائی کا سونامی لائی ہے، آٹا، دال، چینی سمیت ہر چیز عام آدمی کی خرید سے باہر ہے. 20 کلو آٹے کی بوری 1237 روپے، الو 40 روپے کلو، انڈے 175 روپے درجن، دودھ 120 روپے لیٹر، چینی 90 روپے کلو، دال 107 روپے کلو، پٹرول سپر 112 روپے لیٹر، ڈیزل 116 روپے لیٹر، یہ سارے عمران خان کے کارنامے ہیں۔بلاول  نے کہا کہ نیا پاکستان تو مہنگا پاکستان نکلا اور یہ صرف اس لیے ہم پر ناجائز حکومت مسلط کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت مقامی کسان سے فضل نہیں لیتی لیکن باہر منگواتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں نصف گھرانے غذائی قلت کا شکار ہیں، وہ اپنے راشن میں کمی کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان تجاویزات کے نام پر غریبوں کے سر سے چھت چھین رہا ہے اور غریب دشمن حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا تناسب پہلی مرتبہ منفی میں ریکارڈ کیا گیا،پاکستان آج افغانستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں