ویڈیو سکینڈل،وزیرقانون خیبر پختونخوا سلطان محمد نے استعفا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹ فروخت کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیرقانون خیبر پختونخوا سلطان محمد نے استعفادے دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفا لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے وزیراعلی کے پی محمود خان کو ہدایات جاری کی تھیں۔
وزیراعظم کا حکم موصول ہوتے ہی وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفا طلب کیا تھا۔وزیرقانون سلطان محمد نے وزیراعلی محمود خان کو استعفا ارسال کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام بھی آیا ہے، اخلاقی طور پر اپنا استعفا دے رہا ہوں۔