عمران سن لو ۔۔تم ہمارا احتساب نہیں کر سکتے، تم ہمارے شکنجے میں ہو، فضل الرحمان

Feb 09, 2021 | 20:15:PM

 (24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پر کس نے کہا  تھاکہ دشمن کو شکست دی،'میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے انتخابات کے نتائج تبدیل نہیں کیے اور عمران خان جیسے نااہل اور ان کی جماعت کو اقتدار نہیں دیا تو آپ نے اسی رات کیوں کہا کہ وتعز من تشاو تزل من تشا'۔ اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم بھی یہی چاہتے ہیں،ہم کب چاہتے ہیں کہ ہماری فوج سیاست میں ملوث ہو، ہم کب چاہتے ہیں کہ وہ دفاع کے علاوہ کوئی اور کردار ادا کرے لیکن کیا کریں غلطیاں ہوئی ہیں اور ان غلطیوں کا ماننا پڑے گا اور قوم سے معافی مانگنا پڑے گی، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے حق اور پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان سن لو تم ہمارا احتساب نہیں کر سکتے، تم ہمارے شکنجے میں ہو ، اپنی جان چھڑوا لو پھر ہمارا احتساب کرنا۔ مولانا نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں اضافہ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔چوروں کے سردار تم اور نعرے لگاﺅ دوسروں کیخلاف، کچھ شرم اور حیا ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جسے ہم ناکام بنا دینگے۔ہم نااہلوں کو اقتدار سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، 26 مارچ کو پورے پاکستان سے لانگ مارچ ہو گا اور اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔ہم انشا اللہ اس حکومت کو بے بس کردینگے انکا باپ بھی ہمارا احتساب نہیں کر سکتا۔
 مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اسٹبلشمنٹ سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں اس کو مان کر قوم سے معافی مانگنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج حیدر آباد میں تاریخ کے فقیدالمثال جلسے پر سندھ دھرتی کے بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کا پیغام ہے اور نہ صرف حکمرانوں کو آواز نہیں دی بلکہ دنیا کو جھنجوڑا ہے اور پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالکوں کو بتایا ہے کہ حکومتیں آپ کی وجہ سے عوام کے ووٹ سے بنیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان میں آزاد فضاو¿ں کو یکجا کرنے کے لئے نکلے ہیں، یہ تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی۔ 
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمندر موجیں مار کر نہیں تھکتا اور سمندر کے اندر مچھلیاں تیرتی تیرتی نہیں تھکتی اور پاکستان کی سیاست میں ہمارا کارکن بھی اس وقت تک فعال رہیں گے جب تک یہ حکمران تھک نہیں جاتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عہد کیاہے کہ جب تک پاکستان کے اقتدار سے ان نااہلوں کو نکال باہر نہیں کرتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے
۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران ناجائز راستے اور چور دروازے سے اقتدار میں آئے
 مولانا نے کہا کہ 'میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے انتخابات کے نتائج تبدیل نہیں کیے اور عمران خان جیسے نااہل اور ان کی جماعت کو اقتدار نہیں دیا تو آپ نے اسی رات کیوں کہا کہ وتعز من تشاو تزل من تشا'۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ 2018 کے انتخابات میں کس کی فتح کا جشن منایا گیا۔سینٹ آرڈیننس کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں فاضل ججوں سے استدعا کروں گا کہ آپ اس معاملے میں خود کو فریق نہ بنائےں۔

مزیدخبریں