بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ ،68لاکھ روپے کا ہو گیا

Feb 09, 2021 | 21:00:PM
 بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ ،68لاکھ روپے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوری میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن خریدی ہے۔ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی کی کوشش کررہی ہے اور مستقبل میں وہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کرسکتی ہے۔
ٹیسلا کے اس اعلان کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اس کی قیمت 44 ہزار 220 ڈالر تک پہنچ گئی یعنی ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں 68 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلن مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل میں بٹ کوائن کے ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا تھا تو تب بھی ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔چند روز قبل ایک انٹرویو میں ایلن مسک نے امید ظاہر کی تھی کہ دنیا بھر میں جلد ہی بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر تسلیم کرلیا جائے گا اور سرمایہ کار تجارتی معاملات کے لیے کرپٹوکرنسی کو قبول کرلیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔