(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ون،ٹو،تھری،فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلیں مڈٹرم الیکشن نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہار س ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈیننس قومی امنگوں کی ترجمانی ہے،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پرعزم ہے،قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی اپوزیشن کی پالیسی کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں یہ قومی اداروں کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹیں۔
چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت سینٹ انتخابات میں شفافیت چاہتی ہے اس لئے ہم آرڈیننس لے کر آئے اور معاملہ سپر یم کورٹ میں بھی ہے جو بھی عدالت کا فیصلہ آئے گا ہم نے عدالتوں کے پہلے فیصلے کو بھی تسلیم کیا ہے اور اب بھی تسلیم کر یں گے۔
گور نر نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا تسلسل چا ہتی ہے مگر حکومت ہارس ٹر یڈ نگ کے مکمل خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ بات ذہن میں رکھ لینا چاہیے کہ ا ن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ماضی میں ہارس ٹر یڈ نگ کی مخالفت کرنے والی جماعتیں آج اس کی حامی بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہارس ٹر یڈ نگ کے خاتمے سے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔ حکومت جتنے مر ضی اچھے فیصلے کر ے ان کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر ایشو میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کا اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں۔ ملک کی ترقی، استحکام اور آئین وقانون کی حکمرانی کے لئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں مگر میں نہ مانوں کی سیاست کر کے پی ڈی ایم اپنے وقت کا ضیاع کررہی ہے۔ پاکستان احتجاج اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو ملکی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔