امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم کو فون، بحر ہند،بحر الکاہل کی سلامتی کو مستحکم کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چار ملکی گروپ کے ذریعے بحر ہند،بحر الکاہل کی سلامتی کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کو فون کیا اور چار ملکی گروپ کے ذریعے بحر ہند،بحر الکاہل کی سلامتی کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کو کم کرنا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات جمہوری اقدار کے مشترکہ عزم کے تحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاو¿س نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہنماو¿ں نے نیوی گیشن کی آزادی، علاقائی سالمیت سمیت آزادانہ بحر ہند-بحر الکاہل کے فروغ کےلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔چین نے چار ملکی گروپ کو مسترد کرتے ہوئے اسے چین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا حربہ قرار دیا ہے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ’سرد جنگ کی ذہنیت‘ چھوڑ دے۔پچھلے سال نئی دہلی نے چین کی مخالفت کے خوف سے ہچکچاہٹ کے باوجود بقیہ تین ممالک کے ہمراہ خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بائیڈن کو بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔جوبائیڈن اور مودی نے کووڈ 19 سے لڑنے، آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی شراکت کی تجدید اور میانمار سمیت دنیا بھر کے جمہوری اداروں اور اقدار کا دفاع کرنے کے لیے مل کر کام کام کرنے پر اتفاق کیا۔