(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے حوالے سے لندن ہائیکورٹ کا فیصلہ میری نہیں بلکہ پاکستان کی عزت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈیا سے مختصر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہتک عزت دعویٰ کیس پر لندن کی عدالت میںسماعت بارے کہا کہ یہ اللہ کا کرم ہے ، یہ میری نہیں پاکستان کی عزت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے کیس جھوٹ کا پلنڈا ہیں ، خدا کے کرم سے بہت جلد ان میں سرخرو ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے قوم کی خدمت کر رہے ہیں، موقع ملا تو آئندہ بھی کرینگے۔