(24 نیوز )چین میں موجود ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کسی جانور سے پھیلنے کے شواہد ابھی تک نہیں ملے، ٹیم نے وائرس کے چین کی لیبارٹری سے پھیلنے کے مفروضے کو بھی رد کردیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پریس کانفرنس میں تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ وائرس چمگادڑوں سے پھیلا ہے۔ٹیم کا کہنا تھا کہ ووہان میں دسمبر 2019 سے پہلے کورونا کا کوئی کیس آنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔
کورونا وا ئرس کسی جا نور، چینی لیب سے نہیں پھیلا،عا لمی ادارہ صحت
Feb 09, 2021 | 22:15:PM