جھوٹ بولنے وا لوں کا لہجہ کیسا ہوتا ہے،ماہرین نے کھو ج لگا لیا 

Feb 09, 2021 | 22:42:PM

(24 نیوز )فرانس کی یونیورسٹی نے آواز کی مدد سے جھوٹ بولنے پر تحقیق کی جس کے دورا ن پتاچلا ہے کہ غلط بیانی کرتے وقت اکثر لوگ دھیما بولتے، الفاظ پرزور کم دیتے ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق سوربون یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک دلچسپ تجربہ کیا جس میں صرف آواز کی شدت اور جھوٹ کے درمیان تعلق واضح کیا گیا۔  معلوم ہوا ہے کہ آواز کی پچ، بولنے کی شرح اور شدت بھی بتاسکتی ہے کہ بولنے والا جھوٹ بول رہا ہے یا سچ سے کام لے رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جھو ٹ بولنے وا لوںکا دماغ زبان کا ساتھ نہیں دے پاتا اور آواز دھیمی ہوتی جاتی ہے اور یوں الفاظ پر زور بھی کم ہوجاتا ہے کیونکہ بولنے والا جانتا ہے کہ وہ غلط بیانی کررہا ہے۔جبکہ ایماندار شخص لفظ کے آخر میں آواز کی خاص پچ کو بلند کرے گا اور وہ تیزرفتاری سے بات کرے گا۔ 

مزیدخبریں