پرویز خٹک، شیخ رشید سےنا کام مذاکرات کے بعدآج سرکاری ملا زموں کا دھرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )حکومتی ٹیم اور سرکاری ملازموں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ، سرکاری ملازموں نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیاہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق چیف کو آرڈی نیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا پرویز خٹک، شیخ رشید اور علی محمد خان سے مذاکرات ہوئے تھے۔ حکومتی ٹیم سے گریڈ 1 تا 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے پر اتفاق ہوا تھا لیکن آج حکومتی ٹیم 24 فیصد اضافے کا فارمولا لے آئی۔ہمیں بتایا گیا کہ 24 فیصد کا اطلاق بھی صرف گریڈ1 سے 16 تک ہوگا۔
رحمان با جو ہ نے کہا کہ اس وجہ سے آج ملک بھر کے سرکاری ملازم اسلام آباد پہنچیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔ کل سے مطالبہ صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں وزیر خزانہ کی تبدیلی بھی ہوگا۔جس کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل بھی دیں گے۔