افضل گورو کی پھانسی کے 8برس مکمل ہونے پر مقبو ضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈائون 

Feb 09, 2021 | 23:35:PM
افضل گورو کی پھانسی کے 8برس مکمل ہونے پر مقبو ضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈائون 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مقبو ضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے محمد افضل گورو کی نئی دہلی میں خفیہ پھانسی کے 8 برس مکمل ہونے پر مکمل شٹ ڈائون کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تمام کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔ ماضی کے برعکس حق خود ارادیت کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کرنے والے کسی گروپ نے ہڑتال کی کال نہیں دی تھی۔سری نگر میں مسلح پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے احتجاج روکنے کے لیے نگرانی کی جبکہ شہری گھروں میں موجود تھے۔
بھارتی فورسز نے مختلف چیک پوائنٹس پر شہریوں اور ان کی گاڑیوں کی تلاشی کی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب تھی۔یاد رہے کہ جب 9 فروری 2013 کو بھارتی حکومت نے نئی دہلی کے جیل میں قید محمد افضل گورو کو خاموشی سے پھانسی دے دی تھی، جس کے نتیجے میں کشمیر بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔