میانما ر میں مظا ہرے جا ری،شہریوں پر واٹرکینن ، ربڑ کی گولیوں کا استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )میانمار میں پولیس نے فوجی بغاوت کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کو کنٹرول کے لیے شہریوں پر واٹرکینن اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اے ایف پی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے باوجود میانمار کے متعدد شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے جبکہ اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔مقامی میڈیاکا کہنا ہے کہ 2007 میں بدھ مت راہب کی زیر قیادت زعفران انقلاب کے بعد اس وقت ملک میں سب سے بڑے مظاہرے جاری ہیں۔