دھاوا بولنا ہے یا نہیں۔ فیصلہ چند روز میں ہوگا۔۔سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، نہیں معلوم عمران اور بزدار میں سے پہلے کون جائے گا۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھاوا پہلے کہاں بولنا ہے سب سامنے آجائےگا۔ پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہو گا ن لیگ اس کے ساتھ ہو گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان زیادہ وقت لے چکےہیں، ن لیگ پہلی بار عدم اعتماد بارے سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، عدم اعتماد بارے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، عدم اعتماد کے طریقے کار پر بحث ہونا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔فیصل واڈا نااہل قرار
لیگی رہنما نے کہا کہ ایک ایٹمی قوت والا ملک اس طرح سے نہیں چلایا جاسکتا۔ْعمرن خان کے خلاف عوام کب کا عدم اعتماد کر چکی ہے، لوگ موجودہ حکومت سے بہت تنگ ہیں۔ مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ایک ہوتی ہے بیڈ گورننس مگر موجودہ حکومت کی نو گورننس ہے، ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان