بلال یاسین حملہ کیس۔۔ 2 ملزموں کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں 2 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم میاں حامد محمود اور میاں اسد کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ دونوں ملزموں کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے، ملزموں کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،عدالت نے دونوں ملزموں کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
خیال رہے کہ 31 دسمبر کو بلال یاسین پر موہنی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں 2 گولیاں لگی تھیں، 1 گولی پیٹ کو چھو کر گزر گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی