بھارت میں انتہا پسند وں کے سامنے نعرہ تکبیر لگانے والی  مسلم طالبہ کیلئے انعام کا اعلان

Feb 09, 2022 | 14:41:PM
بھارت، مسلمان ، طالبات ، حجاب ، انتہا پسند ہجوم،نعرہ تکبیر ، طالبہ مسکان 
کیپشن: مسلم طالبہ مسکان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمان خواتین طالبات  کیلئے حجاب کی حمایت میں انتہا پسند ہجوم کے سامنے ڈٹ کر نعرہ تکبیر بلند کرنیوالی مسلم طالبہ مسکان کیلئے  انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

جمیعت علماء ہند کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  مہاتما گاندھی میموریل کالج اڈوپی کی نڈر  مسلمان طالبہ مسکان  کیلئے صدر جمعیت علما ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور طالبہ کے روشن مستقل کیلئے دعا کی۔ جبکہ بطور حوصلہ افزائی 5 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

بھارت  کے ضلع کرناٹک میں مسکان نامی مسلمان طالبہ نے اپنی بہادری اور حوصلے سے یہ پیغام دیا ہے کہ انصاف اور سچائی کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی ، ساتھ ہی ساتھ ملک کی دیگر خواتین کو بھی اپنے حق کیلئے کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا ہے۔

دوسری جانب حجاب تنازع پر بھارت کی ریاست کرناٹک میں زبردست ہنگامہ جاری ہے۔  کالج طلبا کے زبردست احتجاج کے بعد حکومت نے اگلے 3 دن کے لئے سکول اور کالج بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔  

بھارت کے وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ حجاب تنازعہ کے پیچھے غزوہ ہند کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لتا منگیشکر  کتنی دولت چھوڑ کر گئیں۔۔؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے