بلا نہیں اب چھری چلے گی۔۔ بوم بوم آفریدی  شیف بن گئے

Feb 09, 2022 | 16:15:PM
شاہد آفریدی شیف بن گئے
کیپشن: شاہد آفریدی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی دبئی میں ’لالا دربار’ کے نام سے ریسٹورینٹ کھول رہے ہیں جہاں مقامی لوگوں کو دیسی کھانے پیش کئے جائینگے ۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنا ریسٹورینٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی جانب سے شیف جیکٹ پہنے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں منفرد بات یہ ہےکہ چوکے چھکوں سے بولرز کے پسینے نکالنے والے شاہد آفریدی ہاتھ میں بلے کی بجائے چھری تھامے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں داخلے کیلئے "ب" فارم کی شرط ختم

 چند سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں شاہد آفریدی کو  شیف جیکٹ میں ماہر شیف کی طرح ٹماٹر کاٹتے دیکھا جاسکتاہے۔

  

شاہدآفریدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بڑے اعلان کے ایک قدم اور قریب، مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کے پیار میں پاگل شوہر نے بیوی کو مروا دیا۔۔قاتل کا لاش کیساتھ ایسا فعل کہ انسانیت بھی کانپ اٹھے

انہوں نےپوسٹ میں مزید کہا گیا  کہ اپنے ذائقے کو ٹرپل تڑکا دینے کے لیے تیار ہوجائیں۔