(ویب ڈیسک)جاپانی فلموں کا شوقین 12 سالہ بھارتی لڑکا بلند عمارت سے کود کر موت کی وادی میں جا پہنچا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کولکتہ کا رہائشی لڑکا جاپانی ویب سیریز پلاٹینم اینڈ سے متاثر تھا جس نے گزشتہ دنوں عمارت کی 11 ویں منزل سے اس امید پر چھلانگ لگالی کہ’ پلاٹینم اینڈ ‘سیریز کی طرح کوئی سپر ہیرو آکر اسے بچالے گا۔
جاپانی ویب سیریز پلاٹینم اینڈ میں ایک نوجوان نے بالکل اسی طرح عمارت سے چھلانگ لگالی تھی جسے بعد ازاں سپر ہیرو نے آکر بچایا تھا، ویب سیریز میں نوجوان کو سپر ہیرو کی طرف سے جادوئی طاقتیں بھی دی گئی تھیں۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو یقین ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان ویب سیریز کا عادی تھا اور ویب سیریز سے متاثر ہوکر ہی نوجوان نے انتہائی اقدام اٹھایا۔
دوسری جانب مرنے والے لڑکے کی شناخت بیراج پچیسیا کے نام سے ہوئی جو اس وقت عمارت کی چھت پر گیا جب اس کے گھر کے تمام افراد پوجا میں مصرو ف تھے ، بیراج نے اس دوران چھت سے چھلانگ لگادی اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 لڑکیوں سے 20 افراد کی اجتماعی زیادتی۔۔ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس