(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے ، دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے ، دہشتگردوں کی باقیات کا بھی خاتمہ کر دیں گے ،دہشتگردوں ااور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت247ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، آرمی چیف نے کانفرنس کی صدارت کی ،کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور بلوچستان کے تازہ واقعات پر تبادلہ خیال کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے پر بھی گفتگوہوئی،آرمی چیف نے آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائیں گے،ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے ،مسلح افواج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا؟۔۔ڈرامہ’’ ارطغرل غازی‘‘ کی اداکارہ شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے ، دہشتگردوں کی باقیات کا بھی خاتمہ کر دیں گے ،دہشتگردوں ااور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کو تربیتی امورمزید موثر بنانے کی ہدایت کی،آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی آپریشنز کے حوالے سے امور بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: میسجنگ فیچر میں اہم تبدیلی۔۔واٹس ایپ نےصارفین کو بڑی سہولت دیدی