(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کے بعد ایک اور سیاسی شخصیت کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز سے بیلٹ پیپر چھیننے کے معاملہ میں گڑھی ہدایت سے جنرل کونسلر کے امیدوار ملک ذیشان 5 سال کیلئے نااہل قراردے دیئے گئے،الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو ملک ذیشان کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی،فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ کرپٹ پریکسٹز میں ملوث ہونے پر ملک ذیشان کو نااہل کیا گیا،میئر کے الیکشن کیلئے پشاور کے پولنگ نمبر2 پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔الیکشن کمیشن نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا؟۔۔ڈرامہ’’ ارطغرل غازی‘‘ کی اداکارہ شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں