کرناٹک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ۔۔۔بالی ووڈ اداکار نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ، تامل اور تلگو فلم انڈسٹریز کے سپرسٹار کمل ہاسن نے بھی کرناٹک حجاب تنازع پر اپنا ردعمل دےدیا۔کمل ہاسن نے کرناٹک میں حجاب کے سلسلے میں جاری تنازع کے بارے میں ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’یہ مسئلہ معصوم طلبا میں فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کر رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کرناٹک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بدامنی کو ہوا دے رہا ہے‘۔اداکار نے کہا کہ ’جو کچھ پڑوسی ریاست کرناٹک میں ہو رہا ہے وہ تمل ناڈو میں نہیں ہونا چاہیے، ریاست میں ترقی پسند قوتوں کو ایسے وقت میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے‘۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کے بعد ایک اور سیاسی شخصیت نااہل قرار