سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ۔۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ 

Feb 09, 2022 | 19:46:PM

(24 نیوز)ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد سونا فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 550 روپے ہو گئی ، دس گرام سونے کی قدر 643 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ سات ہزار 639 روپے رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا نوڈالر اضافے سے 1،827 ڈالر کا اونس ہوگیا ہے۔
 خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی

مزیدخبریں