(24نیوز)شہرقائد میں ایک اور معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کردیاگیا،7 سالہ مغوی بچے رضوان کی لاش سپر ہائی وے کے قریب سے جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچہ رضوان 6 روز سے لاپتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی موت کا تعین ہوسکے گا۔ذرائع نے بتایاکہ بچے کے گلے پر کپڑا لپٹا ہوا ہے، پولیس کے مطابق گھر والوں کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ رضوان کو 6 روز قبل الاصف اسکوائر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، بچے کی لاش ملنے پر والد شدت غم سے نڈھال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی بجائے بلال شاہ کیساتھ صندل خٹک۔۔ نئی ویڈیو وائرل
ایک اور معصوم بچہ بے دردی سے قتل
Feb 09, 2022 | 20:04:PM