حریم شاہ حاضر ہو۔۔۔ٹک ٹاک سٹار کو ایف بی آر کی طرف سے بلاوا آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ان کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات کیلئے طلب کر لیا۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ، جن کا اصل نام فضہ حسین ہے، کو اسلام آباد میں ’اِن لینڈ ریونیو آفس‘ میں 17فروری کے روز پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں حریم شاہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے اور ان کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشنز 191اور199 کے تحت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل حریم شاہ نے لندن سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ دکھا رہی ہوتی ہے اور بتا رہی ہوتی ہیں کہ کس طرح وہ یہ تمام رقم پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کے بعد سے پاکستان میں ادارے ان کے خلاف متحرک ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے تھے تاہم اس کے خلاف حریم شاہ کے شوہر نے عدالت سے سٹے آرڈر حاصل کر لیا ہے۔ ٹک ٹاکر تاحال برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ۔۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟