جس کی دل آزاری کی اس کی قبر پر جائیں۔۔معافی مانگیں۔۔جج کا فواد اور فردوس کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ہرزہ سرائی پر توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان نے پشاور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ پشاورہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور غیر مشروط معافی مانگی۔جسٹس روح الامین نے ان سے کہا کہ جس جج صاحب کی دل آزاری کی ہے ان کی قبر پر جاکر دعا کریں اور معافی مانگیں، اللہ تعالی بھی عفو درگزر کو پسند کرتا ہے لیکن جس بندہ کی آزاری کی ہو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے، آپ ان کے قبر پر جائیں ان سے معافی مانگیں پھر ہمارے پاس آجائیں، آپ ذمہ دار لوگ ہیں، اگر اس طرح کی زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی کیا کرے گا۔عدالت نے دونوں کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ حلف نامہ جمع کرائیں پھر ہم آرڈر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے لانگ مارچ سے پہلےاسمبلی توڑ دیں۔۔ بلاول