(24 نیوز)مشیر برائے انسانی حقوق و صحت اورپی ٹی آئی کی رہنما اپنی ہی حکومت کے خلاف بول اٹھیں، سمیرہ بتول سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ سے یکجہتی کیلئے پہنچ گئیں۔
مشیر انسانی حقوق و صحت سمیرہ بتول نے کہاکہ اساتذہ سڑکوں پر ہیں، عمران خان کہاں ہیں، ہم جو کچھ ہیں اساتذہ کی بدولت ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ وزیرتعلیم کا دفتر چند قدم پر ہے، وہ کہاں ہیں،ان کاکہناتھا کہ حکومت کا حصہ ہیں لیکن اساتذہ کے ساتھ اس سلوک پر شرمندہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی انتخاب: عمران خان کو بڑا جھٹکا۔۔ ن لیگ نےمیدان مار لیا