سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ۔۔۔اہم پیغام شیئر کر دیا

Feb 09, 2022 | 22:13:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی نے خلع لے لی۔
عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ یہ بتا نہیں سکتیں کہ یہ کتنا مشکل وقت ہے لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے۔ میں سب لوگوں سے اپیل کروں گی کہ اس مشکل گھڑی میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے۔


خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سختی سے ان کی تردید کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ ضمنی انتخاب: عمران خان کو بڑا جھٹکا۔۔ ن لیگ نےمیدان مار لیا

مزیدخبریں