پہلی ترک فلم ”آئیلا“ 11 فروری سے سینماؤں میں دکھائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترک فلمیں اب پاکستانی سینماؤں میں بھی اپنے جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں۔ پہلی فلم ”آئیلا“ رواں ماہ 11 فروری سے ملکی سینماؤں کی زینت بنے گی۔ پاکستانی شائقین کو معیاری فلمیں فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں گیارہ فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ”آئیلا“ دنیا بھر میں شائقین کی پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو منیجر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ”آئیلا“ کو خصوصی طور پر اردو زبان میں ڈب کروایا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک خوبصورت بچی ”آئیلا“ کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جو ایک ترکش فوجی کو میدان جنگ میں ملتی ہے، ترک فلمیں دنیا بھر میں اپنا معیار رکھتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ترک فلمیں اپنی معیاری پروڈکشنز اور اچھوتے آئیڈیاز کی بدولت پہلے ہی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور مذکورہ فلم بھی اپنی جذباتی کہانی اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث شائقین کی توجہ سمیٹ چکی ہے، آئیلا کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیلئے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاچکا ہے۔
شیخ عابد رشید کے مطابق اس فلم کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے،”آئیلا“ پاکستانی شائقین کو ترک سینما سے متعارف کروائے گی اور پاکستانی سینماؤں میں ترک فلموں کی نمائش پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ۔۔۔اہم پیغام شیئر کر دیا