حکومت گراﺅ مہم۔۔ زرداری لاہور میں متحرک ۔۔ملتان روانگی موخر

Feb 09, 2022 | 22:58:PM

 (نیوز ایجنسی)حکومت ہٹاﺅمہم کے سلسلے میں آصف زرداری لاہور میں متحرک ہوگئے ہیں۔سابق صدر اور شریک چیئر مین پی پی آصف زرداری نے حکومت ہٹاﺅمہم کے باعث ملتان روانگی بھی موخرکردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی میدان میں ایک اور انٹری کی تیاری کرلی ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملنے کےلئے منصورہ بھی جائیں گے۔جماعت اسلامی کی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ ہے،جماعت اسلامی نے سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری، سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت حاصل کریں گے۔آصف زرداری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مزید رابطے کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر مسلم لیگ(ن)کے صدرشہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ق)کے رہنما پرویز الٰہی سے دوبارہ ملاقات کا بھی پلان کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے دورے کا ایجنڈا بلاول بھٹو مکمل کریں گے جبکہ آصف زرداری لاہور میں ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد چلے جائیں گے۔
 فی الحال آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے ۔منگل کو ان کے ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑا ﺅپنجاب میں ڈالا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ۔۔۔اہم پیغام شیئر کر دیا

مزیدخبریں