(24نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کی ٹیم نے قومی ٹیم کو وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے زیر کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، جس میں عالیہ ریاض نے 48 اور عائشہ نسیم نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے ہدف 4 وکٹ پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، جنوبی افریقہ ویمن کی لاورا ولوارڈت نے 65 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ ایونٹ سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں قومی ویمن ٹیم نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو شکست دی تھی۔