ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کے جھوٹی افواہوں پر عمران اسماعیل بھی بول پڑے

Feb 09, 2023 | 00:47:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کے جھوٹے پراپیگنڈے بول پڑے۔
اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی

مزیدخبریں