(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر، سابق وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخو سردر مہتاب عباسی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبہ کرتا ہوں فوری انتخابات کروائیں اور ملک کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔
ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی نائب صدر کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بھی کی۔
سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے مر رہے، حکومت ناکام ہوچکی، عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ غلط، سارا گند اپنے سر لے لیا گیا، وزرا صرف مال بنا رہے، پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں ن لیگ ختم، صوبائی قیادت غیر متعلقہ لوگوں کے ہاتھ، حالات اتنے برے ہیں کہ پارٹی بیانیہ کا دفاع بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں دو چار اضلاع کے سوا کوئی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی نہیں لے گا، حکومتی جماعتیں جواب دیں کس کے کہنے پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی؟۔