حکومت کی امدادی سرگرمیوں پر تنقید،ترکیہ میں ٹوئٹر سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) زلزلے پر حکومتی امدادی کارروائیوں پر آن لائن تنقید کرنے کے بعد ترکیہ میں ٹوئٹر سروس معطل کردی گئی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹس پر ترک پولیس نے 18 افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے زلزلے کے بعد حکومتی امدادی سرگرمیوں پر تنقید کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں ٹوئٹر استعمال کرنے کے لیے شہریوں کو وی پی این سروس استعمال کرنی پڑ رہی ہے۔
Twitter has been informed by the Turkish government that access will be reenabled shortly
— Elon Musk (@elonmusk) February 8, 2023
دوسری جانب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے مطلع کیا ہے ٹوئٹر تک رسائی کو جلد فعال کردیا جائے گا۔