ایف آئی اے کی کارروائی، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیڈرل انسویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ذوالقرنین نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے اربوں روپے بٹورے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، گزشتہ روز زیرو پوائنٹ سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد اور کراچی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم کے کرائم ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔