امیر قطر فٹبال کلب پی ایس جی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو الگ الگ شناخت سے خریدنا چاہتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا سپنا سجا لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق قطر میں عالمی فٹبال کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد کھیل کے دیوانوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک نجی گروپ نے مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
گروپ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینجر ایرک ٹین ہیگ کو بہت بڑی رقم بھی دینے کو تیار ہے تاہم انکے مقابلے میں اب تک کوئی اور سامنے نہیں آیا ہے۔
According to reports, Qatari investors are planning an incredible mega-money swoop for Manchester United and want to give manager Erik ten Hag the financial backing to lead the club back to the top ????
— Sky Sports Premier League (@SkySportsPL) February 8, 2023
دوسری جانب کلب کے مالکان کی یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا خریدار مل جائے جو 6 بلین پاونڈز سے زیادہ رقم ادا کرنے کو تیار ہو۔اس رقم سے وہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے تاریخی اسٹیڈیم کو از سر نو بنانے اور دوسری سہولیات تیار کرنےپر خرچ کرنے کے خواہاں ہیں۔ پراجیکٹ پر تقریباً 2 بلین پاونڈز کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو قطری گروپ کے لیے بڑی رقم نہیں۔
یہاں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی مانچسٹر یونائیٹڈ اور پی ایس جی کو الگ الگ حیثیت سے خریدنا چاہ رہے ہیں اور دراصل مانچسسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے والا قطری گروپ انہی کا ہے۔