پی ایس ایل 8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آفیشل ٹیم جرسی کی پہلی جھلک پیش کردی

Feb 09, 2023 | 13:35:PM
پی ایس ایل 8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم آفیشل جرسی کی پہلی جھلک پیش کردی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی۔

ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آفیشل جرسی کی رونمائی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں کپتان سرفراز کیلئے تیار کی گئی جرسی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں پرپل اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ گلیڈی ایٹرز اس جرسی کو پہن کر میدان میں اتریں گے اور اپنے کھوئی شان  کو حاصل کرنے کیلئے لڑیں گے۔

فرنچائز کے اکاؤنٹ سے جرسی سے متعلق شائقین کی رائے بھی طلب کی گئی ہے۔