(رضا ملک ) امریکن سفارتکار پنجاب کے صحرا چولستان میں 18 ویں بین الاقوامی چولستان جیپ ریلی دیکھنے پہنچ گئے۔ امریکن قونصلیٹ جنرل ولیم کے میکانلے بہت پرجوش نظر آئے۔
امریکن قونصل جنرل ولیم کے میکانلے نے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے بنائے گئے ٹریک کی خود ویڈیوز بنائیں۔ انہوں نے پری پئیرڈ اور سٹاک کیٹیگریز کی گاڑیوں میں گہری دلچسپی لی۔
امریکن قونصل جنرل ولیم کے میکانلے کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی چولستان جیپ ریلی شاندار ایونٹ ہے، دنیا کو اس سے روشناس کرانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، عام لوگوں کی طرح گھوم پھر کر ریلی کو انجوائے کر رہا ہوں، اگلے سال پھر اس ریلی میں ضرور شریک ہوں گا۔
امریکن کونسل جنرل جاپانی ٹویاٹا ہائی لکس کے دیوانے نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیپ ریلی میں حصہ لیتا تو ٹویاٹا ہائی لکس چلانا پسند کرتا، ریلی میں امریکن ماڈل کی گاڑیوں کی نمائندگی بھی موجود ہے، اس ایونٹ کو میڈیا، سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔