(24نیوز) سندھ اسمبلی کے سامنے 2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکڑا گئی، حادثے میں کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔
کبوتر چوک سے تیز رفتار آنے والی کار سندھ سیکریٹریٹ بیرکس سے نکلنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ تیز رفتار کار میں سوار افراد دوسری گاڑی کے ڈرائیور پر دوڑ پڑے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے بعد شہری بیچ میں کود پڑ گئے اور کار کے ڈرائیور کو تشد سے بچا لیا۔
تیز رفتار کار میں سوار افراد نجی گاڑی کو سرکاری گاڑی ظاہر کرنے لگے، اس سلسلے میں جب محکمہ ایکسائیز سے رابطہ کیا گیا تو گاڑی سرکاری نہیں بلکہ ایک شہری کے نام سے ظاہر ہوئی۔
گاڑیوں کے حادثے کے باعث سندھ اسمبلی اور سندھ سیکریٹریٹ کا سامنے والی سڑک پر ٹریفک کی آمدرفت کافی دیر تک متاثر رہی۔