پٹرولیم مصنوعات کا بحران: حکومت کا بڑا فیصلہ

Feb 09, 2023 | 16:03:PM

(24 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خاتمے کے لئے حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

 وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 20 دن کا پٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے پٹرول کی کمی نہیں ہونی چاہیے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کسی کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا، کل سرگودھا اور فیصل آباد کے 900 پٹرول پمپ کو چیک کیا گیا، سب پٹرول پمپس کو چیک کیا جائے گا، جب تک لوگوں کی مشکلات ختم نہیں ہو جاتیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یقین دلایا کہ ہم ذخیرہ اندوزوں کیساتھ نہیں کھڑے۔

مزیدخبریں