(24 نیوز)ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے باوجود ملکی سطح پر قیمتیں گر گئیں، عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،ڈالرسستا ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے دام گرگئے،ایک تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کے دام کم ہوکر 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے پر آگئے،دس گرام سونا 2829 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 66 ہزار 924 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 40 روپے کمی کے بعد 2130 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی