آرمی چیف دورہ برطانیہ پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی دورہ امریکا کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف سید عاصم منیر کے امریکا کے دورے کی خبروں کی تردید کردی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ، آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں ،آرمی چیف پاک یو کے کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ گئے ہیں ،یہ کانفرنس ہر 2 سال کے بعد ہوتی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ کانفرنس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تعاون پر بات چیت ہوتی ہے ،پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت2016 سے اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہے ۔
Which is a bi-annual event for military to military cooperation between the two countries. Senior Pakistan military leadership has been participating in the event since 2016.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2023
2/2
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی