ملازمین اور طلبا کی ٹرانسپورٹ بند ، افسروں کو پٹرول کی فراہمی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انوکھے دیس میں بچت کیلئے انوکھی حکمت عملی سامنے آئی ہے ، واپڈ انے ملازمین اور طلبا کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس ختم کر دی ہے ،جبکہ افسران کو پٹرول کی فراہمی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران کے باعث واپڈا نے ٹرانسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے بچت پالیسی پر عملدرآمد کرنے کا آغاز کیا ہے ، لیکن افسران کی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ، ذرائع کے مطابق طلباﺅ طالبات اور ملازمین کو ٹرانسپورٹ بندش سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔