(24 نیوز)اداکار فیروز خان کی جانب سے شرمین عبید چنائے کو لیگل نوٹس ارسال کردیا گیا،نوٹس میں کہاگیاہے کہ شرمین عبید الزامات لگانے پر تحریری معافی مانگیں بصورت دیگر 70 ملین ہرجانہ ادا کیا جائے،شرمین عبید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے اور مقدمہ بھی درج کرایا جائے گا۔
نوٹس میں کہاگیاہے کہ آپکی جانب سے فیروز خان کے خلاف سائبر ہراسمنٹ پر مبنی مہم چلائی گئی،شرمین عبید کے ٹوئٹر ہینڈل سے فیروز خان پر گھریلو تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ٹوئٹ کی گئیں،جس کی وجہ سے فیروز خان کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور انہیں مالی نقصان ہوا۔
16 جنوری 2023 کو فیروز خان نے شرمین عبید کو تحریری معافی مانگنے کیلئے خط لکھا تھا ،17 جنوری کو شرمین عبید نے معافی سے انکار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی
نوٹس میں مزید کہاگیاہے کہ ہمارے کلائنٹ کے مطابق آپکو پہلے بھی عوامی شخصیت کی جانب طاقت کے غلط استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے شرمین عبید کی بہن کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے پر اس کو آپ نے نوکری سے نکلوادیا تھا ،جس پر صحافیوں اور سول سوسائٹی حتی کہ عالمی میڈیا نے بھی تنقید کی تھی۔
نوٹس میں کہاگیا ہے کہ فیروز خان نے آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی ہے ،شرمین عبید نے محض شہریت کیلئے یہ سب کیا،آپ نے اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کے بجائے سوشل میڈیا میں شامل ہوگئی ۔
نوٹس میں کہاگیاہے کہ شرمین عبید الزامات لگانے پر تحریری معافی مانگیں بصورت دیگر 70 ملین ہرجانہ ادا کیا جائے،شرمین عبید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے اور مقدمہ بھی درج کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی