حافظہ خاتون سے اوباش کی 10 دن تک زیادتی

Feb 09, 2023 | 18:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی تھانہ وارث خان کی حدود میں حافظہ خاتون کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ خاتون نے انصاف کیلئے دہائی لگا دی،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کردی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں شوہر سے ناراض ہو کر میکے کیلئے گھر سے نکلی، مجھے زمرد نامی شخص بس سٹاپ کا کہہ کر دھوکے سے اپنے خالی مکان میں لے گیا،زمرد نے مجھے 10روذ تک کمرے میں بند رکھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، زمرد کی کافی منت سماجت کی مگر وہ باز نہ آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی  سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ  نے خاموشی توڑ دی 

تھانہ وارث خان پولیس نےملزم کو حراست میں لے کر مجھے بلایا،تھانے پہنچی تو ملزم تھانے سے جا چکا تھا،میرا میڈیکل بھی نہیں کراویا جارہا،پولیس مجھ پر درخواست واپس لینے کیلئے مسلسل دباو ڈال رہی ہے،پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم اثرورسوخ والا ہے تم اسکا کچھ بگا ڑ نہیں سکتی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں،خاتون کے میڈیکل نہ ہونے کی وجہ کیا ہے ؟،واقعے کی تمام پہلووں سے تفتیش کے بعد جلد میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔

خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم زمرد خان پر دو مزید مقدمات درج ہیں،ملزم تھانہ پیرودھائی اور تھانہ صدر بیرونی میں دفعہ 324/34 کا ملزم ہے۔