منافع خوروں نے پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود پاکستان میں منافع خوروں نے فی کلو قیمت میں 15 روپے اضافہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے بعد اب گرانفروشوں نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کر دیا ہے ، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے ایل پی جی نرخ میں 15روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے اضافہ ہو گیا ہے، ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 264 روپے فی کلو ہے مگر اس قیمت پر گیس کہیں بھی نہیں مل رہی، ملک کے دیگر علاقوں میں ایل پی جی 340 سے 360 روپے کی رینج میں مل رہی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400 روپے میں بیچی جا رہی ہے۔