شام میں زلزلہ، ایک خاندان کے 25 افراد جاں بحق

Feb 09, 2023 | 19:47:PM

(ویب ڈیسک)شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد ادریس نامی شخص کے خاندان کے 25 افراد زلزلے کے باعث جاں بحق ہوئے۔رپورٹس کے مطابق جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد احمد ادریس اب شام کے شہر سراقب میں مقیم ہے جو خاندان کے 25 افراد کی لاشوں کو دیکھ کر صدمے میں ہے۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد ادریس نے کہا کہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے یہاں آئے، لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑ لیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے،حکام کا بتانا ہے کہ ترکیہ میں 12 ہزار 391 اور شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی

مزیدخبریں