لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور ،ایبٹ آباد ، کرک، پشاور، میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، مردان، بونیر، باجوڑ،کرم ، پاراچنار، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بعض مقامات پر ژالہ باری اور برفباری متوقع ہے،ناران، کاغان، ما لا کنڈ، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں زلزلہ، ایک خاندان کے 25 افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے کہاکہ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے، مری ،گلیات اور گردونواح میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے، چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری بارش ہو سکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
ادھرگلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے ،استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں چند مقامات پر درمیا نی سے شدید برفباری بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی دھمکیاں کسی کام نہ آئیں، پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا